شب قدر بارے چار اہم ترین نکات

IQNA

شب قدر بارے چار اہم ترین نکات

8:34 - April 10, 2023
خبر کا کوڈ: 3514082
قرآنی آیات کے مطابق شب قدر افضل ترین راتوں میں شمار کی جاتی ہے جس کے لیے ہزاروں ثواب اور فضائل بیان ہوئے ہیں اور اس کو امت میں خاص اہمیت حاصل ہے۔

پہلا محور: «عظمت»

لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ؛ شب قدر  هزار مہینوں سے افضل ہے(قدر، ۳). اس کی قدر اس رات نزول قرآن کریم ہے. اس رات کی عظمت کی وجہ سے اس رات کے اعمال کی اہمیت کئی گناہ بڑھ جاتے ہیں۔

دوسرا محور: «تعداد»

شب قدر رمضان میں واقع ہوئی ہے اور تمام مسلمانوں کا اس پر اتفاق ہے اور کسی شک کی کوئی گنائش نہیں۔

ارشاد باری تعالی ہے: « شَهْرُ رَمَضانَ الَّذی أُنْزِلَ فیهِ الْقُرْآنُ؛ رمضان وہ مہینہ ہے جسمیں قرآن نازل ہوا ہے»(بقره، 85) اور فرمایا گیا ہے: « إِنَّا أَنْزَلْناهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ؛ ہم نے (قرآن) کو شب قدر میں نازل کیا»(قدر، 1).

اللہ تعالی نے اجابت کو دعاوں میں رکھ دیا ہے تاکہ اہل ایمان دعا کریں جس طرح سے موت کو اوقاف میں پنھان کردیا ہے تاکہ سب اس کو قبول کریں، لہذا شب قدر بھی مخفی راز ہے اور کنفرم وقت نہیں بتایا گیا ہے۔

. امام علی علیهالسلام فرماتے ہیں شب قدر اس وجہ سے پنہاں ہے تاکہ اہل ایمان زیادہ راتوں کو قدر کی اہمیت دیں.

لہذا روایات کے مطابق قدر کی رات  ۱۹، ۲۱، ۲۳ اور 27 میں کوئی ایک ہے اور مسلمان ان راتوں کو عبادت کرتے ہیں.

تیسرا محور: «بیداری»

ان راتوں کے آداب میں سے ایک شب بیداری ہے. تاکید کی گئی ہے کہ اس رات طلوع فجر تک بیدار رہا جائے کیونکہ «شب قدر» غروب سے طلوع فجر تک ہے.

چوتھا محور: «قرائت قرآن و دعا»

ان راتوں میں تلاوت قرآن و ذکر و دعا و طلب مغفرت اپنے لیے، والدین اور دیگر اہل ایمان کے لیے تاکید کی گیی ہے۔

امام باقر(ع) فرماتے ہیں: « لکل شیء ربیع و ربیع القرآن شهر رمضان؛ ہر چیز کے لیے بہار ہے اور قرآن کے لیے بھار رمضان المبارک ہے».

مؤمنین و مؤمنات اس رات ایکدوسرے کے لئے دعا کرتے ہیں، اولیا الھی کا ایمان ہے کہ اس رات جب ہم دوسروں کے لیے دعا کرتے ہیں تو خدا کے فرشتے ہمارے لیے دعا کرتے ہیں اور انکی دعا یقینا مستجاب ہے جب کہ اگر ہم اپنے لیے صرف دعا کریں تو شاید ہمارے گناہوں کی وجہ سے وہ دعا قبول نہ ہو۔

 

اس رات مخصوص دعاوں کی تاکید کی جاتی ہے جس میں اہم مفاہیم بیان کیے گیے ہیں اور اس رات بعض اہم ترین دعاوں میں  دعائے مکارم‌الاخلاق، دعائے جوشن، دعائے توبه  اور بعض دیگر صحیفه سجادیه کی دعائیں۔

نظرات بینندگان
captcha