جنگ عظیم دوم کے بعد جاپان پر غلط امریکن کلچر کا اثر

IQNA

بین الاقوامی قرآنی نمایش میں؛

جنگ عظیم دوم کے بعد جاپان پر غلط امریکن کلچر کا اثر

16:46 - April 10, 2023
خبر کا کوڈ: 3514085
ایکنا تھران: نو مسلم فاطمه هوشینو نے جاپان میں مذہب بارے گفتگو میں کہا کہ ملک پر امریکن کلچر کا غلط اثر پڑا ہے۔

ایکنا نیوز- نو مسلم جاپانی خاتون فاطمه هوشینو نے « اسلام و قرآن کا غیرمسلم خواتین پر اثرات» نشست میں خطاب اسلام  اور بودیسم میں فرق و شباہت بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اہم ترین شباہت بودیسم میں آخری زمانے میں نجات دہندہ پر ایمان رکھنا ہے۔

انکا کہنا تھا: اسلام اور بودیسم میں اہم ترین فرق یہ ہے کہ اسلام اور بالخصوص شیعہ مذہب اپنے اصلی شکل پر باقی ہے اور اس میں تمام سوالوں کے تشفی بخش جوابات موجود ہیں تاہم بودیسم میں ایسا نہیں۔

 

هوشینو نے جاپان میں بڑی تعداد میں خودکشی کے حوالے سے کہا: جاپانی لوگ بہت زیادہ تنہائی پسند ہوگیے ہیں ان میں سے اکثر کو اپنی خلقت کے مقصد کا ادراک نہیں، اسی وجہ سے وہ زندگی کو لاحاصل سمجھتے ہیں اور جلد خودکشی کرتے ہیں میری نظر میں اگر وہ اسلام اور بالخصوص شیعہ مذہب کا مطالعہ کریں تو انکو تمام سوالات کا جوابات مل سکتے ہیں۔

 

فاطمه هوشینو، تازه‌مسلمان ژاپنی

 

فاطمه هوشینو نے جاپان میں طرز زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: جنگ عظیم دوم کے بعد امریکن کا جاپانیوں پر برا اثر پڑا، جنگ سے قبل جاپان پر سامورایہ کلچر حاوی تھا تاہم اسکے بعد ایسا کچھ ہوا کہ بعض لوگوں نے کہا کہ امریکیوں نے دو ایٹم بم ہم پر گرایا وہ ہمارا حق تھا!

هوشینو کا کہنا تھا: ایک اچھا پہلو یہ ہے کہ اب تک جاپان نے کسی اسلامی مالک سے جنگ نہیں کی ہے اور اگر اسلام بارے کچھ غلط باتیں ہیں تو وہ اسلام مخالف میڈیا اثرات کی وجہ سے ہیں۔/

 

4132268

نظرات بینندگان
captcha