قرآن سے خواتین کے لیے بنیادی حکمت عملی لینے کی ضرورت

IQNA

قرآنی نمایشگاہ میں؛

قرآن سے خواتین کے لیے بنیادی حکمت عملی لینے کی ضرورت

14:24 - April 12, 2023
خبر کا کوڈ: 3514103
ایکنا تھران: یونیورسٹی استاد شهناز عزیزی کا کہنا تھا: یہ سند صرف مذہبی نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی سند ہوگی جس کو نمونہ بنا سکتے ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق نشست بعنوان «بین الاقوامی قرآنی سرگرمیوں میں خواتین کا کردار» تھران میں منعقدہ بین الاقوامی نمایش میں منعقد ہوئی۔

یونیورسٹٰی ٹیچر محترمہ شهناز عزیزی نے خواتین کو اپنے کردار جاننے پر تاکید کرتے ہوئے کہا:

قرآنی میں درجنوں آیات خواتین کے اعلی نمونوں کو پیش کرتی ہیں، سورہ تحریم میں فرعون کی بیوی اور حضرت مریم(س)، کو مومنین کے لیے نمونہ بتایا گیا ہے اور حضرت مریم(س) کو تمام عالم کی خواتین کے لیے نمونہ بتایا جاتا ہے اور اس نمونے کو تمام عالم کے مرد و خواتین کے لیے نمونہ قرار دیں سکتے ہیں۔

 

عزیزی کا کہنا تھا: حضرت فاطمه(س) کا ایک لقب ہے کہ وہ دیگرمعصومین(ع)  اور ائمہ معصومین  (ع) کے لیے حجت ہے اور اگر ایسی خصوصیات دیگر خواتین میں ہوں تو وہ بھی عالمی نمونہ بن سکتی ہے۔

 

ضرورت استخراج سند راهبردی قرآنی درباره زنان برای الگوبرداری جهانی

اسلامی پارلیمنٹ کے میوزیم اور لائیبریری کی چیرپرسن کا کہنا تھا: مذکورہ آیات کے علاوہ سورہ نساء اور سورہ مریم موجود ہیں جو اس بات کی دلیل ہے جو خواتین کے اعلی کردار کو نمونہ بیان کرتے ہیں۔

انہوں نے قرآن سے ایک عالمی اسٹریٹیجک سند لینے او خؤاتین کے لیے اس کو عالمی بنانے پر تاکید کرتے ہویے کہا: ایسی سند ایک مذہبی سند نہیں ہوگی بلکہ گلوبل سند ہوگی کیونکہ قرآن ایک عالمی کتاب ہے اور صرف مسلمانوں سے متعلق نہیں اور اس سے ہر سند ایک بین الاقوامی سند ہوگی۔/

 

3514102

نظرات بینندگان
captcha