ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی نون کے مطابق لاکھوں زائرین اور عراقی عوام نے شب قدر کی تیسری رات کربلا میں واقع روضہ مطهر امام حسین(ع) اور روضہ حضرت ابوالفضل العباس(ع) میں حاضری دیکر دعا وعبادت میں رات بسر کی۔
رپورٹ کے مطابق قدر کی تیسری رات شب جمعہ کو ہوئی اور اسی حوالے سے بڑی تعداد میں عاشقان اهل بیت عصمت و طهارت(ع) نے قرآن سر پر رکھ کر دعا جوشن کبیر کی قرآت کی اور پوری رات خدا سے راز و نیاز میں بسرکیا۔/
4133891