ایکنا نیوز- خبررساں ادارے اللواء کے مطابق اسلامی ممالک کی تعلیمی ، علمی اور ثقافتی تنظیم (آیسسکو) کے مطابق مراکش کے دارالحکومت رباط کے سیرت النبی میوزیم میں جاری نمایش کو مزید چھ مہینے تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ عوام اس میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں۔
سیرت النبی بین الاقوامی میوزیم کا افتتاح سترہ نومبر کو ہوا تھا جسمیں مراکش کے ولی عھد شاہزادہ الحسن نے کیا تھا۔
نمایشگاہ آیسسکو ہیڈاکوارٹ رباط میں ہے جہاں بین الاقوامی نمایش منعقد کی گیی ہے۔
بین الاقوامی سیرت النبی و تمدن اسلامی نمایش میں مختلف طبقوں کے لوگ دلچسپی لے رہے ہیں اور آغاز سے لیکر اب تک مختلف مراکشی عوام کے علاوہ دیگر ممالک کے سیاح یہاں آچکے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ آغاز سے لیکر اب تک پندرہ لاکھ افراد اس نمایش کی وزٹ کرچکے ہیں۔
نمایش دیکھنے والوں میں علما، شخصیات اور اسلامی علوم میں ماہرین شامل ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق سیرت النبی میوزیم سیرت النبی اور اسلامی تمدن سے محبت رکھنے والوں کا مرکز بنتا جارہا ہے۔
آیسسکو تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نمایشگاہ کا مقصد اسلام کی جانب سے امن و محبت، رحمت و بردباری، بقائے باہمی اور قرآن و سنت کے ساتھ اسلامی تمدن کا اجاگر کرنا ہے۔/
4136958