امریکہ میں شیعہ مسجد کو عظیم تحفہ

IQNA

امریکہ میں شیعہ مسجد کو عظیم تحفہ

7:18 - April 30, 2023
خبر کا کوڈ: 3514204
ایکنا تھران: عیسائی آرٹسٹ جو پتھروں پر آرٹ کا ماہر ہے انہوں نے مشی گن میں اسلامی مرکز کی مسجد کو خوبصورت کتیبہ تحفے میں پیش کردیا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے المصری الیوم، کے مطابق لبنانی نژاد مسیحی امریکن آرٹسٹ هاروٹ باسٹاگیان، جنکو «مایکل آنجلو مساجد»(رنسانس میں معروف اٹلی آرٹسٹ کا نام) بھی کہا جاتا ہے انہوں نے اپنے ایک کتیبے کو اسلامی مرکز کی مسجد کے لیے وقف کردیا ہے۔

 

باستگایان اب تک ۴۲ مساجد کے گنبد پر ہنر آزمائی کرچکا ہے ، لبنان سے امریکہ ہجرت کرنے کے بعد سے وہ لبنانی کیمونٹی کے ہمراہ زندگی گزار رہا ہے اور ان کے ساتھ سرگرم ہے۔

 

انہوں نے حال ہی میں اسلامی مرکز کے تزئین و آرائش پروجیکٹ جس پر ۲۰۰ ہزار امریکن ڈالر لاگت کا تخمینہ لگایا جاتا ہے اس کو فری میں انجام دیا ہے اور انکا کہنا تھا کہ یہ انکے اور خدا کے درمیان معاملہ ہے۔

 

اهدای اثر هنرمند ارمنی به بزرگ‌ترین مسجد شیعیان در آمریکا/آماده

 

باستاگیان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا کہ خدا کا نعمتوں پر شکر کروں اور اسی حوالے سے میں نے ڈیربورن اسلامی مرکز سے رابطہ کیا اور فری خدمت پیش کرنے کا کہا۔

 

لبنان کے مختلف ورکشاپ اور اداروں سے اس ہنر کو سیکھنے کے بعد انہوں نے فرنیچر سے پتھروں پر آرٹ کا آغاز کیا۔

 

اهدای اثر هنرمند ارمنی به بزرگ‌ترین مسجد شیعیان در آمریکا/آماده

 

انہوں نے بیروت میں امریکن- لبنانی یونیورسٹی سے آرٹ میں تعلیم حاصل کی اور اس شعبے میں انہوں نے کمال حاصل کیا ۔

 

اسلامی مرکز امریکہ ( Islamic Center of America ) امریکہ کی اہم مساجد میں شمار کی جاتی ہے جو ڈیربورن (مضافات ٹیٹرویٹ) مشی گن میں واقع ہے. یہ مرکز اور مسجد امریکی شیعوں کے لیے اہم ترین مرکز جانا جاتا ہے۔ اس مسجد کی امامت سید حسن قزوینی کررہا ہے۔/

 

4137173

نظرات بینندگان
captcha