ایکنا نیوز- خبررساں ادارے عبر کے مطابق موسقی کے ساتھ پڑھنے پر مراکش کے گلوکار رايس احمد اوطالب المزوضی، کو علما اور اعلی حکام کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سوشل ایکٹویسٹوں نے اس اقدام کو توہین قرآن قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے کلام الھی کی حرمت پامال ہوئی ہے۔
بعض دیگر نے انکو غنا کے ساتھ قرآن پڑھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور تاکید کی ہے کہ اس عمل کو دوبارہ نہ دہرایا جائے۔
مراکش کی ڈیموکریٹک انجمن نے اس اقدام کی مذمت کی ہے اور فیس بک پیج پر واضح پر اس کو توہین قرآن کے مترادف قرار دیا ہے۔
مذکورہ انجمن نے اس حوالے سے احمد اوطالب المزوضی کو مجرم قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کیا ہے۔
مصری دارالافتا نے سر اور موسیقی کے ساتھ قرآن پڑھنے کو حرام قرار دیا ہے اور اسکو تحریف قرآن کے مترادف شمار کیا ہے اور انکے مطابق یہ مذہبی حرمت کی پامالی اور مسلمان کی ہلاکت کے مترادف ہے۔/
4137428