ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الکومبس کے مطابق ڈیموکریٹ پارتی کے سربراہ جیمی اوکیسون نے خطاب میں اسلامی قوانین اور سوئیڈش قوانین کو ایکدوسرے سے متضاد قرار دیتے ہوئے دعوی کیا کہ اسلامی اقدار پر پابندی اور قوانین ہمارے قوانین سے متصادم ہیں لہذا ایک پکا مسلمان ایک وفادار سوئیڈش شہری نہیں بن سکتا۔
سوئیڈش رہنما کا کہنا تھا: ملک میں حالیہ برسوں مسلمانوں کی بڑھتی تعداد ہمارے لیے مشکل بن رہی ہے ۔
اوکیسون نے اراکین پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا: اگر آپ اسلامی قوانین کو اجتماعی قانون کے طور پر تسلیم کرلیتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ سوئیڈش نہیں رہیں۔
ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ایسے سسٹم بنائے جائے تاکہ یہ لوگ ہمارے نظام کی طرف شوق سے آئے اور اپنی ثقافت کو اکثریتی ثقافت میں ضم کرجائے۔
قابل ذکر ہے کہ اوکیسون کا خطاب انکے الیکشن مہم کا حصہ ہے جس میں وہ مسلم اور مہاجرین کے مسلے پر فوکس ہے اور ان سے مقابلے کو ملکی سسٹم کا حصہ قرار دیتا ہے۔/
4138661