ایکنا نیوز- نیوز چینل المیادین، کے مطابق حزبالله لبنان نے غزه میں فلسطنی کمانڈروں اور دس دیگر افراد کی شہادت پر ردعمل ظاہر کی ۔
بیان میں کہا گیا ہے:
حزبالله تمام فلسطیی مجاہدین کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے اور صہیونیوں مظالم کے مقابلے انکے دوش بدوش کھڑی ہے۔
صہونی حملہ فلسطینی عوام اور بیگناہ بچوں اور خواتین کا قتل عام کھلم کھلا جرم او بربریت ہے۔
حزبالله لبنان نے تاکید کی ہے کہ کمانڈروں کے قتل سے فلسطینی مقاومت مزید مضبوط ہوگی اور انکے ارادے میں پختگی آئے گی۔
انصارالله ترجمان محمد عبدالسلام نے فلسطینی کمانڈروں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کو کھلم کھلا ظلم قرار دیا ہے۔
عبدالسلام نے فلسیطنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجاہدین اس کا جواب دینے کی بھرپور طاقت رکھتا ہے۔
حماس کے رہنما خالد مشعل نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈروں کی شہادت کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
انکا کہنا تھا: ہم دنیا بھر میں مقاومت کے حامیوں سے کہتے ہیں کہ صہیونی حملوں کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق صہیونی طیاروں نے گذشتہ روز غزہ میں بم باری سے جہاد اسلامی کے تین کمانڈروں سمیت دس فلسطیینوں کو شہید کردیا تھا۔/
4139825