ایران کی قرآن سرگرمیاں حیرت انگیز ہیں

IQNA

امام جمعه دهلی‌نو:

ایران کی قرآن سرگرمیاں حیرت انگیز ہیں

6:57 - May 11, 2023
خبر کا کوڈ: 3514282
ایکنا تھران: مفتی محمد مکرم احمد خطیب مسجد فتح پوری دهلی‌نو نے انقلاب اسلامی کے بعد ایران کی قرآنی سرگرمیوں کو بہترین قرار دیا۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق دھلی نو میں ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر فریدالدین فرید عصر، نے دھلی نو میں مسجد فتح پوری کے خطیب مولانا مفتی محمد مکرم احمد سے ملاقات کی اور انکی امامت میں نماز جمعہ ادا کی۔

مفتی محمد مکرم نے خطبه نمازجمعه میں ایرانی ثقافتی نمایندے کا تعارف کرایا اور کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایران میں زبردست تبدیلی آئی اور بالخصوص قرآنی شعبوں میں شاندار سرگرمیوں سے ایران آج قرآنی مرکز بن چکا ہے۔

 

خطیب نمازجمعه مسجد فتح پوری شهر دهلی‌نو کا کہنا تھا: خانه فرهنگ ایران نے قرآنی سرگرمیوں اور خدمات کے حوالے سے گرانقدر کاوشیں کی ہے اور انکی لائبریری بہترین کتابخانوں میں سے ایک ہے۔

 

انہوں نے انڈیا میں ثقافتی صورتحال کا جایزہ لیتے ہوئے کہا کہ جوانوں کے اخلاق کو سنوارنے اور تزکیے کے لیے کام کی ضرورت ہے۔/

 

4139924

نظرات بینندگان
captcha