نیک اخلاق آیت‌الله تسخیری کی اہم خصوصیت تھی

IQNA

حجت‌الاسلام شهریاری:

نیک اخلاق آیت‌الله تسخیری کی اہم خصوصیت تھی

6:43 - May 12, 2023
خبر کا کوڈ: 3514285
ایکنا تھران: عالمی تقریب مذاہب کونسل کے جنرل سیکریٹری نے آیت تسخیری کو وحدت میں موثر شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کامیابی انکے اخلاق کی وجہ تھی۔

ایکنا نیوز- عالمی تقریب مذاهب اسلامی کونسل کے جنرل سیکریٹری، حجت‌الاسلام و المسلمین حمید شهریاری، نے چوتھی امن و صلح کے علمبرداروں کی نشست سے خطاب میں کہا: ہم سب کو بیٹھ کر جدید دور کے تقاضوں کے مطابق امت اسلامی کی تشکیل کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مزید کامیابیوں کی طرف جاسکے۔

 

ادارہ تبلیغات اسلامی اور ہیومنیٹیز تحقیقی مرکز کے تعاون سے منعقدہ نشست میں انہوں نے آیت اللہ تسخیری کی علمی طاقت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: وہ نامور فقیہہ تھے اور دلائل سے دوسروں کو قانع کرانے کے قایل تھے۔


تقریب مذاہب کونسل کے سیکریٹری کا کہنا تھا: آج دنیا کی موجودہ صورتحال تبدیل ہوچکی ہے اور اس حوالے سوچنا چاہیے کہ کیا اسلام ایک آئیڈیل حکومت بنا سکتا ہے؟

اخلاق نیکو ویژگی اصلی آیت‌الله تسخیری برای توفیق در زمینه تقریب بود

 

تین نمونے اس وقت بیان کیے جاتے ہیں جنمیں سے ایک ترکی کا ماڈل ہے، دوسرا ماڈل سعودی عرب کا ہے اور تیسرا ماڈل ولایت فقیہ کا ہے اور یہ تینوں اسلام میں علمبرداری کا دعویدار ہے۔

 

نشست کے دوسرے مقرر بین المذاہب یونیورسٹی کے سربراہ حجت‌الاسلام والمسلمین سید ابوالحسن نواب نے خطاب میں کہا: آیت‌الله تسخیری وحدت کے حوالے سے عصر حاضر کی اہم ترین شخصیات میں شمار ہوتا ہے۔

 

اخلاق نیکو ویژگی اصلی آیت‌الله تسخیری برای توفیق در زمینه تقریب بود

 

بین المذاہب یونیورسٹی سربراہ کا کہنا تھا: دوسروں کو برداشت کرنا، اہل سنت کی بنیادی فقیہ سے آشنائی، دوسروں سے رواداری کا رویہ، عزم مصمم اور انتھک کام انکی خاصیتوں میں شامل ہیں۔/

 

4139988

 

نظرات بینندگان
captcha