اسرائیلی خاخام: تعلقات بحالی نفرت کم نہیں کرسکتے

IQNA

اسرائیلی خاخام: تعلقات بحالی نفرت کم نہیں کرسکتے

7:51 - May 17, 2023
خبر کا کوڈ: 3514320
ایکنا تھران: صہیونی خاخام نے چینل دس سے گفتگو میں دعوی کیا کہ عرب ممالک سے تعلقات بحالی کی کاوش عربوں کی اسرائیل بارے نفرت کم نہیں کرسکتی۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے رشیا الیوم کے مطابق معروف صہیونی خاخام  نے چین ٹین سے گفتگو میں تعلقات بحالی کے موضوع پر کہا کہ عربوں کا خطرہ برقرار ہے اور اس وقت صورتحال بدترین سمت جا رہی ہیں۔

 

خاخام کا کہنا تھا: اس وقت ہم اسرائیل میں محاصرے میں بند ہوگیے ہیں اور مصر سرفہرست ممالک میں شامل ہے اور کوئی معجزہ ہی ہمیں اس حال سے بچا سکتا ہے۔

 

صیہونی خاخام کی گفتگو میں اعتراضات کیے جارہے ہیں، مصری رائٹر احمد رفعت نے کہا ہے کہ خاخام نے ان نفرتوں کے عوامل اور وجوہات پر بات نہیں کی کہ ایسی فضا کیوں بنی ہے، نفرت کی اہم وجہ ہے کہ انہوں نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بیدخل کیا، انکو احترام پامال کیا، نفرت غاصبوں بارے میں موجود ہے جنہوں نے اسلام و مسیحی مقدس سرزمین کی توہین کی۔

انکا کہنا تھا کہ نفرت ان لوگوں کے بارے میں ہے جنہوں نے نسل پرستی کا مظاہرہ کیا اور فلسطینیوں کو انکے بچوں اور اہلیہ کے سامنے قتل کرتے ہیں۔/

 

4141241

نظرات بینندگان
captcha