هانوفر کی عظیم ترین مسجد میں آتش سوزی کا کیس

IQNA

هانوفر کی عظیم ترین مسجد میں آتش سوزی کا کیس

19:29 - June 02, 2023
خبر کا کوڈ: 3514408
ایکنا تھران: جرمن پولیس نے مسجد هانوفر میں آگ لگنے کی تحقیق شروع کردی۔

ایکنا نیوز-  Daily Sabah، نیوز کے مطابق اسلامی کونسل کے سربراہ رجب بیلگن (Recep Bilgen)، کا کہنا تھا کہ جرمنی میں هانوفر مسجد میں مشکوک آتش سوزی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا ہے: ہم اپنے عبادت خانوں میں مکمل امن کے طلبگار ہیں۔

بیلگن کا کہنا تھا: واقعہ سولینگن آتش سوزی کی تیسویں برسی پر رونما ہوئی ہے جسمیں پنچ لوگ ہلاک ہوگیے تھے۔

 هانوفر کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ لگنے کا واقعہ پیر کی رات مسجد کے ساتھ واقع ریسٹورنٹ میں پیش ایا جو مسجد تک پہنچ چکی تھی جنکو ہمسایوں نے قابو کیا۔

 

آگ لگنے سے مسجد کی کرسیوں اور بعض بیرونی وسائل کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ عینی گواہ اس واقعے میں پولیس کی درست رپورٹ دیکر واقعے کی تحقیق میں مدد دیں سکتے ہیں۔

جرمن پولیس آخری سالوں میں جرمن نسل پرستوں کے ہاتھوں بڑھتے اسلام فوبیا کے ہیش نظر واقعوں کی نگرانی کررہی ہے جو لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے درپے ہیں۔/

 

4144922

نظرات بینندگان
captcha