امام خمینی(ره) کا انقلاب بین الاقوامی نظام کا حصہ

IQNA

امام خمینی(ره) کا انقلاب بین الاقوامی نظام کا حصہ

9:17 - June 03, 2023
خبر کا کوڈ: 3514411
انقلاب اسلامی نے بین الاقوامی نظام کو متاثر کیا اور انقلاب اسلامی کی بدولت سے دنیا کی ثقافتی صورتحال اور اصلاحات میں تبدیلیاں رونما ہوئی۔

ایکنا نیوز کے مطابق بیروت یونیورسٹی میں ماہر ریاضیات بلال اللقیس نے امام کی چونتیسویں برسی سیمینار « عصر حاضر میں امام خمینی کی توحیدی ـ اخلاقی ، ثمرات اور  امکانات» سے خطاب میں کہا: امام خمینی نے نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر دنیا کو تبدیل کیا۔

 

 

 

 

انکا کہنا تھا کہ دنیا جسقدر آگے بڑھتی جارہی ہے امام اور انقلاب اسلامی کے اثرات اور خدمات واضح ہوتی جارہی ہیں اور جلد مزید تبدیلیاں رونما ہونے والی ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ دنیا میں ملٹی پولر سسٹم بن چکا ہے اس وقت بائی پولر نہیں جسطرح سے دعوی کیا جاتا ہے بلکہ صورتحال پیچیدہ ہے اور اس حوالے سے ماہرین کے مطابق انقلاب اسلامی کا اہم رول رہا ہے۔

 

 

انکا کہنا تھا کہ امام خمینی(ره) کے انقلاب نے عالمی نظام کو خاصا متاثر کیا جسمیں اقتصادی، عسکری اور سیاسی پہلو شامل ہے۔

 

 

می‌توانم ادعا کنم که انقلاب اسلامی به ساختار نظام بین‌المللی راه یافته است تا جایی که امروز به یکی از وزنه‌های مهم دنیا در سطح هویت فرهنگی دست یافته است، هویتی که امام خمینی(ره) بنیان آن را گذاشت و امروز از موقعیت مهم و تاثیرگذاری در سطح منطقه و جهان برخوردار است و این یعنی انقلاب اسلامی در نظام فرهنگی جهان اصلاحات ایجاد کرده است.

 

انکا کہنا تھا کہ آج امریکہ ایران سے معاہدے کے درپے ہے چین اور روس جیسی طاقتیں ایران سے رابطے کے اہم سمجھتے ہیں اور اگر کہا جائے تو بیجا نہ ہوگا کہ ایران ایک بڑی طاقت کے حوالے سے مقام بنا چکا ہے اور یہ سب انقلاب اسلامی کے ثمرات میں سے ہے۔

 

انقلاب اسلامی ایران نے خود باوری کے ساتھ مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا، دنیا کے مظلوموں کی امید دلائی۔

 

 

 

 

انکا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی ایران نے امام خمینی کے بدولت ایک اسلامی حکومت کے قیام کو عملی انداز میں کامیابی سے پیش کیا۔

انکا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی نے آج اسقامتی محور کو پیش کیا ہے جو انقلاب کے ثمرات میں سے ہے جبکہ امریکہ نے نیٹو قایم کیا جو دنیا پر تسلط کے درپے ہے دراصل نیٹو کے تعاون سے امریکہ ان ممالک کی سیاست کو متعین کرتا ہے جبکہ استقامتی محور سے لوگ استقلال کے ساتھ اپنے اہداف تعین کرتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ انقلاب کے بدولت جلد عالمی نظام  میں تبدیلیاں آرہی ہیں اور یہ سب امت کے صبر و اسقامت کا نتیجہ ہے اور امام خمینی(ره) کے فرمان کے مطابق ایمان و تقوی کے سبب بلند مقام کے ہم حامل ہیں اور خالی خولی آئیڈلوجیز کے مقابل انقلاب اسلامی کا تجربہ کامیابی سے آگے بڑھے گا۔

 

قابل ذکر ہے کہ « عصر حاضر میں امام خمینی کی توحیدی ـ اخلاقی ، ثمرات اور  امکانات» سے سیمینار امام خمینی کی چونتیسویں برسی پر تھران کے ہوٹل کوثر میں منعقد کیا گیا ہے جسمیں ایرانی اور غیرملکی دانشور شریک ہیں۔

 

اس سیمینار میں حضرت امام خمینی کے سیرت و اخلاق اور انقلاب کے ثمرات پر مقالے پیش کیے گیے ہیں جب کہ امام خمینی کے نواسے سید حسن خمینی کے علاوہ جاپان، لبنان، عراق، ملایشیا اور دیگر ممالک کے دانشوروں نے خطاب بھی کیا۔/

 

4145042

نظرات بینندگان
captcha