امام خمینی زمینہ ظھور کے حوالے سے اہم ترین رہنما ہے

IQNA

ایکنا نیوز سے گفتگو؛

امام خمینی زمینہ ظھور کے حوالے سے اہم ترین رہنما ہے

9:14 - June 05, 2023
خبر کا کوڈ: 3514420
امام خمینی کی 34 ویں برسی کی مناسبت سے ’ امام بارگاہ امام رضا علیہ السلام ‘ میں تقریب منعقد ہوئی۔

ایکنا نیوز کے مطابق امام خمینی کی چونتیسویں برسی کی مناسبت سے کوئٹہ کے امام بارگاہ امام رضا علیہ السلام میں چار جون بروز اتوار کو   ایک تقریب منعقد ہوئی۔

 

تقریب میں امام جمعہ کوئٹہ اور مجلس وحدت کے رہنما حجت الاسلام ہاشم موسوی، علامہ ولایت حسین جعفری، امام جمعہ علامہ حسنین وجدانی اور دیگر نے شرکت کی۔

 

اس تقریب میں مقررین کا کہنا تھا کہ بانی انقلاب حضرت امام خمینی کی قیام کا آغاز تقریباً 60 سال قبل ایران میں مدرسہ فیضیہ کے طالب علموں کے پاکیزہ خون سے ہوا اور آخر تک عوام کی جدوجہد سے مسلط کردہ جنگ کو شہداء کے خون سے کامیاب ہوا۔

 

مقررین کا کہنا تھا کہ امام خمینی کی انقلاب قاسم سلیمانی جیسے ساتھیوں کے خون سے ان کی زندگی میں جاری رہی اور امام زمان علیہ السلام کے ظہور تک جاری رہے گا.

 

امام خمینی انقلاب امام وقت کا اہم ترین زمینہ ساز رہنما ہے

 

علما کا کہنا تھا کہ مرحوم امام کی رحلت کے بعد ایک صحیح جانشین اور لائق رہنما اور بابصیرت مرجع تقلید ہمارے ملک پر رہبری کررہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ رہبر معظم اپنے تمام الفاظ کے ساتھ ہمت، استقامت اور صراحت کے ساتھ دنیا کے ظالموں کے سامنے کھڑے ہوئے ہیں اور وہ ہمیشہ ہمیں امام خمینی کی اسی ثابت قدمی اور جرأت کی یاد دلاتے ہیں۔

 

امام خمینی انقلاب امام وقت کا اہم ترین زمینہ ساز رہنما ہے

 

ایکنا نیوز سے گفتگو میں منتظمین کا کہنا تھا کہ امام خمینی عالم اسلام کے ان عظیم ترین رہنماوں میں سے ایک ہے جس کو زمینہ سازی امام کے حوالے سے علمبردار کہا جائے تو بیجا نہ ہوگا۔

 

انکا کہنا تھا کہ امام کی برسی کی تقریب کا انعقاد ہمارا وظیفہ اور ذمہ داری ہے ہر مسلمان خود کو اسلام کے حوالے سے انکا مقروض سمجھتا ہے۔

 

نئی نسل کو افکار امام خمینی سے آشنا کرانا، انکے اہداف سے تجدید بعیت اور انکی روح کو شاد کرانا اس پروگرام کا مقصد ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha