قرآن، یاد دہانی اور نصیحت کی کتاب

IQNA

قرآن کیا ہے؟ / 5

قرآن، یاد دہانی اور نصیحت کی کتاب

8:14 - June 11, 2023
خبر کا کوڈ: 3514447
ایکنا تھران: قرآن کریم کی متعدد آیات میں کہا گیا ہے کہ خدا کی جانب سے اترا ہے تاکہ لوگوں کو بیدار کرسکے اور مختلف آیات میں اس کی جستجو ممکن ہے۔

قرآن کریم کے تعارف میں کئی جگہوں پر لفظ «ذکر» استعمال ہوا ہے. ذکریعنی کسی چیز کو یاد کرنا جسکو انسان بھلا چکا ہے، ایک آیت میں خدا فرماتا ہے کہ قرآن کو آسان اور ذکر کرنے والا بنایا گیا ہے: «وَ لَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْءَانَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِر ؛ ہم نے قرآن کو ذکر والا بنایا ہے؛ ہے کوئی جو نصیحت لے؟»(قمر:17).

یاد دہانی اور نصیحت ان مسائل میں شامل ہیں جس پر قرآن اشارہ کرتا ہے اور اس کو مومنین کے لیے فایدہ بخش کتاب قرار دیا گیا ہے، اس میں بعض اہم نکات کچھ یوں شمار کرسکتے ہیں:

  • تذکر پر تاکید: قرآن تذکر کے حوالے سے ایک اہم مقام پر فایز کتاب ہے اور اس کی ایک وجہ دلوں کو زندہ کرنے اور دلوں کو اس کی حقیقتوں کی طرف مائل کرانا ہے۔
  • تذکر کے لیے قرآن کونسا انداز یا طریقہ اختیار کرتا ہے؟

قرآن کا ایک طریقہ یا روش موت کی یاد دہانی ہے، موت ان مسلم حقایق میں شمار ہوتا ہے جو ہر انسان کے لیے کنفرم ہے اور قرآن اس نکتے کو سمجھانے کے لیے کہ دنیا فانی ہے موت کو متعدد بار یاد دلاتا ہے۔

«كلُ‏ نَفْسٍ ذَائقَةُ المَوْت  وَ إِنَّمَا تُوَفَّوْنَ أُجُورَكُمْ يَوْمَ الْقِيَمَةِ  فَمَن زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَ أُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ  وَ مَا الْحَيَوةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَعُ الْغُرُور ؛ ہر کوئی موت کا ذائقہ چکھے گا اور تم اپنے بدلے قیامت میں مکمل پاوگے، جو جہنم کی آگ سے دور رہے گا اور جنت میں جائے گا نجات یافتہ ہوں گے اور دنیا کی زندگی سرمایے کا ایک دھوکہ ہے بس۔!» (آل عمران، 185

نظرات بینندگان
captcha