ایکنا نیوز کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد النبی امور کے اکاونٹ میں ویڈیو وائرل ہوئی ہے جسمیں ملک عبدالعزیز کمپلیکس کی وزٹ کرنے والے زائرین کو اس بات کرنے والے ربورٹ کے بارے میں بریف کیا جارہا ہے۔
مذکورہ ربورٹ زائرین کو ملک عبدالعزیز کمپلیکس کی سروسز کے حوالے سے بات کرنے کے علاوہ غلاف کعبہ بارے بھی تفصیلات بتا سکتا ہے۔
مسجد النبی اور مسجد الحرام کے امور کے سربراہ عبدالرحمن السدیس، نے اعلان کیا تھا کہ ایام حج میں زائرین کی بہتر خدمات کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مدد لی جایے گی اور اسی حوالے سے بات کرنے والے ربورٹس زائرین کی خدمت میں پیش کیے جارہے ہیں۔
مذکورہ ربورٹ مختلف زبانوں جیسے عربی، انگریزی، فرنچ، روسی، فارسی، ترکی، مالائی، اردو، چینی، بنگالی اور ہوسائی زبانوں میں بات کرسکتے ہیں۔
اس ویڈیو میں بات کرنے والے ربورٹس کو غلاف کعبہ بارے تفصیلات بتاتے دیکھ سکتے ہیں۔/
4147508