ایکنا نیوز- خبررساں ادارے ٹی آرٹی نیوز کے مطابق استنبول کی مسجد وانیکوی جس کو" بسفر کا ہیرا" بھی کہا جاتا ہے ستارویں صدی سے متعلق یادگار مسجد ہے، اس مسجد پر ڈھائی سال کی مرمت سازی کے بعد گذشتہ روز ترک صدر کی موجودگی میں دوبارہ افتتاح کیا گیا۔
مذکورہ تاریخی مسجد جو ترک ساحلی علاقے بسفر میں واقع ہے وانی مھمت افندی کے واسطے سے 1670 کو عثمانی دور کے سلطان محمد چہارم کے تعاون سے بنائی گیی ہے۔
طیب اردگان نے مسجد کھولنے کی رسم میں جو آگ لگنے کی وجہ سے متاثر ہوئی تھی اس مسجد کو ترک یادگار قرار دیا اور اس کی اہمیت پر گفتگو کی۔
طیب اردوغان نے مسجد میں آگ لگنے اور نقصان پہنچنے کے حوالے سے کہا کہ بعض لوگوں نے اس سے سیاسی فایدہ اٹھانے کی کوشش کی مگر ہم نے اس پر کام جاری رکھا۔
انکا کہنا تھا: مسجد وانیکوی ترکی اور استنبول کی یادگار مسجد ہے اور امید ہے کہ اس کی دوبارہ سرگرمی باعث برکت ہوگی۔
اس تقریب میں ترک صدر کے علاوہ اعلی حکام، بعض وزراء اور اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات بھی شریک تھیں۔
نومبر ۲۰۲۰ کو اس مسجد میں آگ لگنے کا واقعہ رونما ہوا تھا جسمیں مسجد بالخصوص لکڑی کی بنی چھت کو کافی نقصان پہنچا تھا تاہم وزارت مذہبی امور اور سیاحت نے اس کی مرمت سازی پر فورا کام شروع کیا، واقعہ کو سرکٹ میں خرابی قرار دی گیی تھی۔
ترک مورخ ادریس بوتان، نے اس مسجد کی اہمیت بارے کہا ہے: اس مسجد کو اس کی اصلی شکل پر لانے کی کوشش کی گیی ہے تاکہ اس کی تاریخی اہمیت برقرار رہے۔/
4148201