ایکنا نیوز- المشرق نیوز کے مطابق بین الاقوامی دوحہ کتب نمایش کی بتیسواں دور شروع ہوچکا ہے جسمیں نادر اور تاریخی کتب اور خطی نسخے موجود ہیں.
ھنر آرٹ فاونڈیشن اور عالمی ٹریڈ سنٹر کی رپورٹ کے مطابق ایک خطی نسخہ کا نادر قرآن بھی نمایش میں پیش کیا گیا ہےجس کی قیمت ایک ملین ڈالر بتائی جارہی ہے۔
اس نسخے کو سال 1180 ہجری متعلق بتایا جاتا ہے اور اس کے جلد پر سونے سے عبارت درج شدہ اور تزئین شدہ ہے۔
اس قرآن کو جو ایک قیمتی اور تزئین شدہ گولڈن نسخہ ہے عثمانی دور کا یادگار نسخہ ہے اور دنیا کے نادر نسخوں میں سے ایک ہے۔
روزنامه قطری الشرق کے مطابق اس نسخے کی ترئین و آرائش عثمانی دور کے معروف خطاط مصطفی آفندی نے کی ہے۔
مذکورہ مطوعاتی ادارے کے ڈائریکٹر مسلم سقا امینی کے مطابق اس نسخے کو فروخت کرنے کے حوالے سے ان افراد کو ترجیح دی جائے گی جو اس شعبے میں سرگرم ہو اور امکانی طور پر یہ فروخت ہوسکتا ہے۔/
4148385