ایکنا نیوز- الوطن نیوز کے مطابق نامور مصری قاری شیخ ابوالعینین شعیشع شیخ القراء کی بارہویں برسی منائی گیی، وہ تئیس جون سال 2011 کو 88 سال کی عمر میں عظیم قرآنی خدمات کے بعد دارفانی سے وداع کرگیے تھے۔
شیخ ابوالعینین شعیشع شیخ القراء کے نواسے محمد عوض الیمانی نے الوطن نیوز سے گفتگو میں کہا کہ انکے دادا شیخ ابوالعینین بلاشبہ مصر کے سنہری دور کے نامور قرآء میں شمار ہوتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ شیخ شعیشع کا اپنے فیملی اور عزیزوں کے علاوہ مقامی افراد سے بہترین رابطہ تھا اور ہر اجتماعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔
الیمانی کا کہنا تھا کہ میرا جد امجد اہل قرآن کی مدد پر ہمیشہ تاکید کرتے تھے اور دوسروں قرآء کو نصیحت کرتے اور انکی احوال پرسی کرتے رہتے تھے اور اگر قرآء کو کسی چیز کی ضرورت ہوتی تو اسکی ضرورت پوری کرتے۔
شیخ شعیشع کے نواسے کا کہنا تھا کہ میرے جد نے کافی اسلامی ممالک کا دورہ کیا اور مختلف ممالک میں بادشاہ انکا استقبال کرتے۔
الیمانی کے مطابق استاد شعیشع کی تین اولاد ہیں، انکا بیٹا حسام امریکہ میں ڈاکٹر ہے، محمود قاہرہ میں بینک افیسر تھے جو کچھ عرصے قبل انتقال کرگئے جب کہ انکی بیٹی منی ابوالعینین ایک ٹرانسلیٹر ہے۔
انکا کہنا تھا کہ انکے جد نے پوری عمر خالصانہ انداز میں قرآن کریم کی خدمت کی اور خدا سے دعا ہے کہ انکو اپنے جوار رحمت میں محشور فرمائے۔
شیخ ابوالعینین شعیشع بارہ اگست ۱۹۲۲ کو شهر بیلا صوبہ کفر الشیخ میں پیدا ہوئے اور تئیس جون سال ۲۰۱۱ کو علالت کے بعد رحلت کرگیے۔
انکا مزار الازھر کے خواتین شعبے کے جوار علاقہ الجدیدہ میں موجود ہے۔/
4149759