ہندوستانی حج زائرین، مکہ کے انتظامات سے راضی

IQNA

ہندوستانی حج زائرین، مکہ کے انتظامات سے راضی

8:10 - June 28, 2023
خبر کا کوڈ: 3514526
مکہ (ایکنا) اس وقت مکہ مکرمہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین سے بھرا ہوا ہے اور تل دھرنے کی جگہ نہیں ہے۔ دنیا بھر سے مسلمان حج کے لیے مکہ پہنچے ہیں۔

مکہ مکرمہ (ایکنا) اس وقت مکہ مکرمہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین سے بھرا ہوا ہے اور تل دھرنے کی جگہ نہیں ہے۔ دنیا بھر سے مسلمان حج کے لیے مکہ پہنچے ہیں۔

 

ہندوستان سے بھی بہت سے مسلمان حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب آئے ہیں، کچھ کئی ہفتے پہلے وہاں پہنچے تھے، کچھ چند دنوں سے وہاں ہیں۔

 

کئی بار کوشش کرنے کے بعد ایک زائر سے بات ہوئی جو انڈیا سے گئے تھے اور کچھ باتیں پوچھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہوٹل کا انتظام بہت اچھا ہے، کھانے پینے کا انتظام بھی قابل قبول ہے اور دوسری خدمات بھی بہت اچھے طریقے سے دی جا رہی ہے۔

 

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ہندوستانی زائرین کو وہاں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا ہے؟ اس نے بتایا کہ نہیں، فی الحال کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

 

ہندوستانی زائرین کی یہ بھی ایک مصروفیت ہے کہ وہ مختلف مرجع تقلید کے دفاتر میں جائیں اور اپنے مسائل کو بیان کریں اور ان کے جوابات حاصل کریں۔ وہ کئی جگہوں پر گئے اور وہاں سے ان کے مسائل اور دینی احکامات اور دیگر چیزیں پوچھیں اور وہاں سے جوابات حاصل کئے۔

نظرات بینندگان
captcha