پیوٹن کا روس کی قدیم ترین مسجد کا دورہ، قرآن پاک کا تحفہ بھی وصول کیا

IQNA

پیوٹن کا روس کی قدیم ترین مسجد کا دورہ، قرآن پاک کا تحفہ بھی وصول کیا

22:08 - June 30, 2023
خبر کا کوڈ: 3514542
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے عید الاضحیٰ کے پہلے روز روس کے شمالی علاقے میں واقع جمہوریہ داغستان کی سب سے قدیم ترین مسجد کا دورہ کیا۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک- ترک نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری ویڈیو میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو ہاتھ میں قرآن پاک پکڑے اور مسلمانوں کی مقدس ترین کتاب کے حوالے سے روسی زبان میں بات کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

خبر ایجنسی کی جانب سے جاری کیپشن کے مطابق روس کے صدر نے داغستان کے علاقے دربنت میں روس کی سب سے قدیم ترین جمعہ مسجد کا دورہ کیا جہاں انہیں مسجد انتظامیہ کی جانب سے قرآن پاک کی ایک کاپی بھی بطور تحفہ پیش کی گئی۔

اس موقع پر ولادیمیر پیوٹن کہہ رہے ہیں کہ قرآن مسلمانوں کے لیے مقدس ترین کتاب ہے اور دوسروں کو بھی اس کا احترام کرنا چاہیے۔

روسی صدر کا کہنا تھا ہم جانتے ہیں کہ دوسرے ممالک میں لوگ اس کا اس طرح احترام نہیں کرتے اور لوگوں کے مذہبی جذبات کا خیال نہیں رکھتے اور وہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ کوئی جرم نہیں ہے۔

ولادیمیر پیوٹن کا اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہنا تھا لیکن ہمارے ملک کے آئین اور پینل کوڈ کے تحت یہ ایک سنگین جرم ہے.

خیال رہے کہ سویڈن میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز ایک ملعون مصری شہری نے مسجد کے باہر کھڑے ہو کر ناصرف قرآن پاک کی بے حرمتی کی بلکہ اس کی ایک کاپی نذر آتش بھی کی اور اس موقع پر پولیس کی جانب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والے شخص کو مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی۔

حکومت پاکستان کی جانب سے سویڈن میں پیش آنے والے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آزادی اظہار اور احتجاج کے نام پر امتیازی سلوک، نفرت اور تشدد کے لیے اکسانے کے عمل کو کسی طرح بھی جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ایسی گھٹیا، نفرت انگیز اسلامو فوبک حرکتیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

ٹیگس: پوٹین ، قرآن ، احترام ، روس
نظرات بینندگان
captcha