ایکنا نیوز- آستانہ حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دوسرا کربلا ایوارڈ قرآنی مقابلے کربلا معلی میں شروع ہورہے ہیں۔
حفظ اور تلاوت کے بین الاقوامی مقابلے دارالقرآن آستان مقدس حسینی کے تعاون سے ہورہے ہیں جسمیں مختلف اسلامی مراکز، زیارات اور مقدس مقامات کے منتخب کردہ قرآء شرکت کررہے ہیں۔
نو جولائی ۲۰۲۳ اتوار کو مقابلوں کی افتتاحی تقریب صحن مطهر حرم امام حسین(ع) میں منعقد ہوگی.
شیخ خیرالدین علی الهادی، ڈائریکٹر دارالقرآن آستان مقدس امام حسین(ع) نے گذشتہ سال ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا تھا کہ تمام وہ ممالک جہاں زیارات ائمه معصومین(ع) موجود ہیں جیسے ایران اور شام، یہ اپنے نمایندے مقابلے میں بھیجوا سکتے ہیں۔
اس سال جن ممالک نے کربلا ایوارڈ مقابلوں میں اپنے نمایندے ارسال کیے ہیں ان میں میزبان عراق کے علاوہ، کویت، مصر، لبنان، سعودی عرب، ترکی، شام، الجزایر اور افغانستان شامل ہیں۔/
4152692