ایکنا نیوز- فلسطینی میڈیا کے مطابق جنین کیمپ میں وحشیانہ حملوں کے خلاف استقامتی محاز نے جوابی حملہ شروع کیا اور جلد ہی میدان کی صورتحال بدلنے میں کامیاب ہوگیے۔
ہر بار حملوں کے بعد استقامتی محاز مزید طاقت کے ساتھ جوابی کارروائی شروع کردیتا ہے، گذشتہ روز بھی ایک ہزار صیہونی فورسز بھاری ہتھیاروں کے ساتھ جنین پر حملہ آور ہوئے۔
دشمن نے فلسطینیوں کو جنین سے نکالنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ انکو یہاں سے نکال دیا جائے گا مگر اسقامت کی وجہ سے وہ کامیاب نہ ہوسکے۔
48 گھنٹوں کے وحشیانہ حملوں کے بعد دشمن ایک بار پھر فرار پر مجبور ہوگیے۔
دشمن کے فرار ہونے کے بعد تمام فلسطینی جنین میں اپنے گھروں میں واپس ہوئے اور انہوں نے اس کامیابی پر جشن منایا۔
حماس کے رہنما اسماعیل هنیه نے دشمن کو رسوا اور شکست دینے پر مجاہدین کو مبارکباد پیش کیا۔
وزارت صحت فلسطین کے مطابق وحشیانہ حملوں میں فلسطینی شہید اور سو سے زائد دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
اسقامتی محاز نے بھرپور انداز میں جواب دیا اور دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔/
4152676