عراق کے پندرہ صوبوں میں غدیری پرچم لہرا دیا گیا

IQNA

عراق کے پندرہ صوبوں میں غدیری پرچم لہرا دیا گیا

9:31 - July 07, 2023
خبر کا کوڈ: 3514579
ایکنا تھران: آستانہ علوی کے مطابق پندرہ صوبوں میں غدیر کی تیاریاں مکمل کرلی گیی ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے میڈل ایسٹ نیوز،کے مطابق آستانہ علوی کے میڈیا ترجمان حیدر رحیم، کا کہنا تھا: هفته غدیر پیر سے جاری ہے اور آستانہ علوی کے تعاون سے تقریبات جاری ہیں۔

انکے کہنا تھا کہ مزید کافی تقریبات اور پروگرامز منعقد ہوں گے۔

رحیم کا کہنا تھا: مختلف صوبوں کے نمایندوں کو غدیری پرچم گفٹ کردیا گیا ہے جہاں پندرہ صوبوں میں یہ پرچم نصب کیے گئے ہیں۔

آستانہ علوی ترجمان کے مطابق عید غدیر پر میڈیا سیمینار بھی منعقد ہوگا اور اس کے لیے مختلف مقامی اور غیرملکی نمایندوں کو دعوت نامے جاری کردیے گیے ہیں۔

عید غدیر خم کی مناسبت سے مذکورہ میڈیا سیمینار آج  حرم مطهر امام علی(ع) میں منعقد ہوگا جسمیں مقامی اور بین الاقوامی میڈیا نمایندے شریک ہوں گے۔/

 

4152390

نظرات بینندگان
captcha