ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق «دفاع وطن میں علما کا کردار» کے عنوان سے سیمینار سرینگر کے "اوپرا ان: ہوٹل میں منعقد ہوا۔
اس سیمینار کا مقصد علما کے کردار کو دفاع وطن کے حوالے سے اجاگر کرنا تھا۔
سیمینار میں مغربی ہندوستان میں شیعہ علما کونسل کے سربراہ سید اسلم رضوی نے خطاب میں نسل نو کی ذمہ داریوں پر تاکید کرتے ہوئے کہا: علما کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ نسل نو کی ایسی تربیت کریں کہ وہ علم و تربیت کے میدان میں ایک ذمہ دار فرد بن سکے۔
انکا کہنا تھا: شهید حاج قاسم سلیمانی کی زندگی ایک بہترین نمونہ عمل بن سکتی ہے اگر ہمارے جوان
انقلاب کے آغاز سے انکی شہادت تک انکی زندگی کا مطالعہ کرے تو بخوبی سمجھ جائے گا کہ وہ آزادی اور دفاع وطن کے جذبے سے کسقدر سرشار تھا۔
انکا کہنا تھا: قاسم نے ٹھونسی گئی جنگ میں سخت میدانوں کے سامنا کیا اور اسی طرح انقلاب کے بعد دفاع اسلام میں داعش جیسی موزی جرثومے کا مقابلہ کرکے انکو نابودی سے دوچار کیا اور اسی وجہ سے عالمی استعمار نے انکو راستے سے ہٹایا۔
انک کہنا تھا: علما کو چاہیے کہ وہ لوگوں کو شیعہ سنی اختلافات اور بڑے ہندو کیمونٹی کے ساتھ ٹھکراو کی باتوں سے اجتناب کریں۔
اس ایک روزہ سیمینار میں مختلف علما اور دانشوروں سے شرکت کیں اور بقائے باہمی کے موضوعات پر خطابات کیے۔/
4153492