کربلا ایوارڈ قرآنی مقابلوں کا افتتاح

IQNA

کربلا ایوارڈ قرآنی مقابلوں کا افتتاح

8:17 - July 11, 2023
خبر کا کوڈ: 3514600
ایکنا تھران: مقابلہ حفظ و تلاوت قرآن یا کربلا ایوارڈ کی افتتاحی تقریب صحن حرم مطهر حسینی میں منعقد کی گیی۔

ایکنا نیوز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق مذکورہ قرآنی مقابلے کی افتتاحی تقریب میں متولی آستانہ امام حسین شیخ عبدالمهدی الکربلایی ، مدارس کے سنئیر استاد سید ریاض الحکیم، شیخ علی النجفی، نمایندہ آیت الله العظمی شیخ بشیر النجفی ، شیخ خیرالدین الهادی، ڈائریکٹر دارالقرآن آستان حسینی  ارو نجف اشرف مدرسوں کے اساتذہ اور طلبا شریک تھے۔


شیخ عبدالمهدی الکربلایی نے تقریب سے مختصر خطاب میں کہا: ان مقابلوں کا مقصد معاشرے میں تاریکی و جہالت کو دور کرنا ہے۔

تقریب سے مدارس کے معروف عالم دین  سید ریاض الحکیم، اور شیخ علی النجفی نے خطاب کیا۔

 

آیین افتتاحیه مسابقات بین‌المللی قرآن جایزه کربلا برگزار شد

 

تقریب سے شیخ خیرالدین الهادی، ڈائریکٹر دارالقرآن آستان حسینی نے بھی خطاب کیا اور حرم مطهر امام حسین(ع) کی اس کاوش کو سراہا۔

کرار الشمری، دارالقرآن آستان حسینی کے میڈیا انچارج کا کہنا تھا: ۵۴ قاری اور حفاظ مختلف مدرسوں اور تیس صوبوں سے شریک تھے۔

انکا کہنا تھا: حفظ و تلاوت قرآن یا کربلا ایوارڈ میں عراق کے علاوہ، ایران، سعودی عرب، کویت، شام، لبنان، الجزایر، افغانستان، مصر اور ترکی سے طلبا شریک ہیں۔

 

آیین افتتاحیه مسابقات بین‌المللی قرآن جایزه کربلا برگزار شد

 

 

کرار الشمری کے مطابق مقابلوں کی ججمنٹ کے لیے ۱۵ باتجربہ ججز مصروف عمل ہیں جب کہ مقابلوں کا ایک مقصد قرآن سے تعلقات کو واضح کرنا ہے اور واضح کرنا ہے کہ قرآن کی توہین سے ہمارے جذبات کو کم کرنا ممکن نہیں۔

قابل ذکر ہے کہ دوسرا مقابلہ حفظ و تلاوت یا کربلا ایوارڈ  آستانہ حسینی کے شعبہ دارالقرآن کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔/

 

4153899

 

نظرات بینندگان
captcha