ایکنا نیوز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق کربلا ایوارڈ قرآنی مقابلوں کے پہلے دن عراق کے نامور قاری استاد هانی الموسوی نے عراق طرز پر بہترین تلاوت کا اعزاز حاصل کیا۔
صحن حرم مطهر حسینی میں منعقدہ مقابلوں میں زائرین حرم امام حسین(ع) کی بڑی تعداد موجود تھی۔
حرم مطھر کے روحانی فضا میں مقابلوں کی ایک خاص کیفیت دکھائی دیتی ہے تاہم چھوٹا سا مسئله یہ پیدا ہوتا ہے کہ زائرین کے شور و غل سے بعض اوقاف مقابلوں میں ڈسٹربنس پیدا ہوتی ہے۔
پہلے دن جس قاری نے شاندار تلاوت سے فائنل میں پہنچنے کی راہیں ہموار کی وہ «شیخ محمد نبیل امهز» ہے جو «خوله دختر امام حسین(ع)» کے مزار کی جناب سے شریک ہے، انہوں نے آیات ۱۰۱ تا ۱۰۳ سوره یونس کی تلاوت سے لوگوں کو مسحور کردیا۔
ایران کے مسجد جمکران کے نمایندے میثم حمیدی نے اس دن آیات ۳۶ تا ۴۰ سوره انعام کی تلاوت بہ روایت حفص از عاصم سے کی جس کی تلاوت کو لوگوں نے خوب داد دیا.
قاری «اویس احمدیان»، مزار شریف کے قاری ہے جس نے آیات ۲۲ تا ۲۵ سوره الزمر کی تلاوت کی اور صحن حرم مطهر حسینی میں انکی تلاوت سے خاص فزا پیدا ہوئی۔
مقابلوں کے ججز میں شامل فلاح کسمایی، نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا: مجموعی طور پر قرآء نے اچھی تلاوت کی اگرچہ بعض قرآء کی تلاوت میں بعض خامیاں نظر آئیں۔
قاری فلاح کسمایی کا کہنا تھا: ایرانی قاری میثم حمیدی، نے اچھی تلاوت کی اور فاینل مرحلے میں پہنچنے کی راہ ہموار دکھائی دیتی ہے تاہم افغانی قاری کی تلاوت بھی اچھی رہی۔
قابل ذکر ہے کہ کربلا ایوارڈ مقابلے اتوار سے کربلا میں واقع حرم امام عالی مقام میں شروع ہوچکے ہیں جو جمعرات تک جاری رہیں گے۔/
4154182