خانہ کعبه کا نیا غلاف مسجدالحرام پہنچ گیا+ تصاویر

IQNA

خانہ کعبه کا نیا غلاف مسجدالحرام پہنچ گیا+ تصاویر

9:01 - July 19, 2023
خبر کا کوڈ: 3514641
ایکنا مکہ: متولی مسجدالحرام و مسجدالنبی کے مطابق نیا غلاف کعبه جو ملک عبدالعزیز کمپلیکس میں تیار ہوا ہے مسجدالحرام پہنچا دیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- ادارہ امور کل مسجدالحرام و مسجدالنبی کے مطابق ملک عبدالعزیز (شعبہ سلائی غلاف کعبه) میں غلاف کعبہ تیار کرکے مسجدالحرام پہنچا دیا گیا ہے۔

ادارہ مسجدالحرام و مسجدالنبی ترجمان کا کہنا تھا: پردہ چڑھانے کی خصوصی مشینیں کعبہ میں تیار اور آمادہ ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ غلاف کعبہ کو لیجانے کے لیے خصوصی گاڑیاں تیار کی گیی ہیں تاکہ غلاف کعبہ کو نقصان پہنچانے سے بچا سکے اور خصوصی ٹیکنکل افراد کی مدد سے غلاف کعبہ چڑھایا جاتا ہے.

 

 پرده کعبه صدر اسلام میں مصر میں سلائی یا تیار کیا جاتا تھا اور خصوصی تقریب میں اٖفغانستان منتقل کیا جاتا تاہم مشکلات پیش آنے کی وجہ سے سعودی حکام نے فیصلہ کیا کہ اس غلاف کو سعودی عرب ہی میں تیار کیا جائے اور اس کے لیے غلاف یا پردہ سلانے کا خصوصی شعبہ تیار کیا گیا جس کو ملک عبدالعزیز کمپلیکس میں قایم کیا گیا ہے۔

پرده کعبه هرسال آغاز ماه محرم میں تیار اور اول محرم پر کعبے پر چڑھایا جاتا ہے اور اس کے لیے خصوصی تقریب منعقد کی جاتی ہے./

 

4155907

نظرات بینندگان
captcha