ایکنا نیوز- عربی 21 نیوز کے مطابق گستاخ قرآن سلوان مومیکا جنہوں نے عید الاضحی پر مسجد کے سامنے قرآن جلایا تھا ، انہوں نے کہا کہ سوئیڈش حکومت نے انکی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ انکی شہریت کا ازسر نو جایزہ لیا جارہا ہے۔
انہوں نے ٹیک ٹاک پر لکھا ہے: سوئیڈش حکومت انکی حمایت سے پیچھے ہٹ گیی ہے اور انکو اس کام سے روک جانے کی تاکید کی ہے۔
مومیکا کا کہنا تھا کہ ان سے کہا گیا ہے کہ انکی شہریت بارے تجدید نظر کی جائے گی اور اب وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کررہا ہے۔
انکا کہنا تھا: اسلامی ممالک کے افراد کی جانب سے انکو قتل کی دھمکیاں ملتی ہیں اور میری سیکورٹی کی ذمہ داری سوئیڈش حکومت کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عید قربان پر سلوان مومیکا کی جانب سے قرآن سوزی کے بعد پوری دنیا میں شدید اعتراضات کیے گیے تاہم شدید مظاہروں کے باوجود اس گستاخ قرآن نے خبردار کیا کہ وہ عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن اور عراقی پرچم جلا دے گا۔/
4156149