ایکنا نیوز- خبررساں ادارے فلسطین الیوم کے مطابق گذشتہ روز جمعے کو ہزاروں فلسطینی نماز جمعہ ادائیگی کے لیے نماز فجر کے وقت ہی مسجد الاقصی پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔
مختلف علاقوں سے فلسطینی گروہوں کی دعوت پر لوگ نماز فجر کی ادائیگی کے لیے مسجد الاقصی آئے تھے۔
صہیونی فورسز نے کوشش کی تھی کہ نمازیوں کو مسجد الاقصی پہنچنے سے روک دیں اور مختلف علاقوں پر چیک پوسٹ قایم کیے گیے۔
صہیونی آباد کاروں نے مسجدالاقصی میں دھاوا بول دیا جہاں انکے مقابل فلسطینی نمازیوں نے بھی انکی سازش کو ناکام کرنے کی کوشش کی ۔/
1282047