ایکنا نیوز- فلسطینی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی امور میں خصوصی ادارے نے رپورٹ میں لکھا ہے: حملوں میں دو فلسطینی شہید اور بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں۔
مذکورہ ادارے کے سربراہ کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ ساری جاری کے نصف حصے میں 591 بار سرحدی خلاف ورزیاں اور تجاوز کے واقعات رونما ہوئے ہیں یعنی ہر مہینے میں ننانوے بار اوسطا ایسے واقعات ہوچکے ہیں جو گذشتہ سال کی نسبت 39 فیصد اضافہ ہے۔
لارکه نے بیان میں کہا ہے کہ اس سال تجاوزات کے نتیجے میں مجموعی طور پر ۳۹۹ فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی تجاوزات کی وجی ست بعض گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور بعض علاقے خالی ہوچکے ہیں۔
لارکه کا کہنا تھا: مقبوضہ علاقوں میں صہیونی آبادکاری تمام تر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی شمار ہوتی ہے۔/
4160215