ایکنا نیوز- خبررساں ادارے قاہرہ 24 نیوز کے مطابق مصر کی وزارت اوقاف کے تعاون سے قرآن کریم کے حفظ کلاسز کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
مذکورہ وزارت خانے کا کہنا تھا: وزارت اوقاف کی کاوشوں سے قرآن مجید کے طلبا کے لیے تجوید، تلاوت اور قران فھمی کی کلاسز کے علاوہ دیگر ممالک میں دورے بھی کیے جائیں گے۔
وزارت اوقاف مصر کے مطابق قرآنی مبلغین مختلف مساجد اور مراکز میں قرآنی کلاسز منعقد کریں گے۔
قرآنئ کلاسز اور محافل کے علاوہ وزارت مصر کی جانب سے آن قرآنی ورکشاپ بھی منعقد کیا گیا ہے جسمیں دنیا بھر سے طلبا شریک ہیں۔/
4161712