قبائلی زندگی قرآن کے رو سے

IQNA

قرآنی سورے/ 106

قبائلی زندگی قرآن کے رو سے

4:55 - August 16, 2023
خبر کا کوڈ: 3514782
ایکنا تھران: قبایلی بودوباش کی اپنی خصوصیات ہیں جنمیں اگرچہ سہولیات کی کمی ہیں تاہم اس میں لوگ پیار و محبت سے رہتے ہیں۔

ایکنا نیوز- قرآن کریم میں ایک سو چھ نمبر پر سورے کا نام  «قریش» ہے جسمیں  4 آیات ہیں اور یہ سورہ تیسویں پارے میں ہے۔ سورہ «قریش» مکی سورہ ہے اور ترتیب نزول کے حوالے سے انتیسواں سورہ ہے جو قلب رسول اسلام (ص) پر نازل ہوا ہے.

پہلی آیت میں قبیلہ قریش اور گرمیوں وسردیوں  کے سفربارے بات ہوئی ہے اسی لیے اس سورہ کو

«قریش» کا نام دیا گیا ہے. یہ واحد سورہ ہے جسمیں قبیله قریش کی طرف اشارہ ہوا ہے. قبیله قریش، عرب کے مشہور اور اہم ترین قبیلوں میں سے ایک ہے اور حضرت محمد (ص) کا تعلق اسی قبیلے سے ہے۔

بہت سے مفسرین کے مطابق قریش، سوره «فیل» کے سلسلے کی کڑی ہے. سوره «فیل» میں دشمنوں کی طرف سے کعبے کی تخریب کی بات کی گیی ہے مگر اس سورے میں مکہ میں قبیله قریش کے آرام  و سکون کی بات ہوئی ہے، ایسا سکون جو باعث بنا کہ رسول اسلام (ص) اسی قبیلے سے ظاہر ہوا، رسالت پر مبعوث ہوئے اور اسلام کو پھیلایا.

دوسری آیت میں قبیلہ قریش کے موسم سرما اور موسم گرما میں سفر کی بات ہوئی ہے. قبیله قریش کی زندگی میں گرمیوں اور موسم سرما میں سرزمین یمن و شام کی طرف سفر کی طرف اشارہ کیا گیا ہے. یہ لوگ مکه کھال اور دوسری دریائی وسایل شام لیجاتے اور شام سے کپڑے، آٹا اور غلات خریدتے، اور اسی آمد و رفت سے ان میں وحدت و دوستی اور تعلقات بڑھتے۔

لیکن جب رب العزت نے حضرت محمد (ص) کو مقام رسالت پر فایز کیا تو قریش کا اس سفرسے بے نیاز کیا کیونکہ رسول اسلام (ص) مکه میں تھے تو لوگ مختلف سرزمین سے اس شھر کی طرف آتے اور رسول اکرم سے ملاقات کے علاوہ مختلف مصنوعات بھی ساتھ لاتے اور اس طرح مکہ کے لوگوں کی ضروریات پوری ہوجاتے۔

مکہ میں کعبہ بنا تو قریش کو زیادہ نعمتیں ملنے لگیں اور اسی لیے اس سورہ میں تاکید کی گیی ہے

که قریش کو اس کعبے کے پروردگار کی عبادت کرنی چاہیے وہی خدا جس نے انکو بھوک سے نجات دی اور انکو امن سے نوازا۔

ایک طرف تجارت بڑھنے لگی اور ضرورت کی چیزیں پوری ہونے لگی اور دوسری جانب انکی سرزمین کو امن سے ہمکنار کیا۔/

نظرات بینندگان
captcha