تیرسٹھویں بین الاقوامی مقابلے اتوار کی شام سے جاری ہیں اور گذشتہ روز آٹھ قرآء نے فن کا اظھار کیا۔ ان قرآء میں «اَرانگ محمد» برونائی، «علی بن سوبیان» کامبوج، «رئیس نقیالدین» جنوبی افریقہ، «محمد حماد» برطانیہ اور «اختر نورانی بَدلا» ہالینڈ سے شامل تھے جب کہ تین طالبات نے بھی تلاوت کی۔
گذشتہ روز کی پہلی تلاوت برونائی کے قاری «اَرانگ محمد» نے کی اور انہوں نے سوره مبارکه «شورا» کی تلاوت کی۔
ایرانی ماہر اور قرآن چینل کے رکن مسعود نوری ؛ نے برونائی قاری کی تلاوت کو سراہتے ہویے کہا: التبہ برونائی اور ملایشیا میں نزدیکی کی وجہ سے ان پر ملایشین قرآ کا اثر دکھائی دیتا ہے اور کہنا چاہیے کہ اس قاری نے اس سے ہٹ کر عمدہ تلاوت کی اور قارئین کو مستفید کیا۔
مقابلوں کے ماہر کا کہنا تھا کہ برونائی قاری کی تلاوت قابل قبول ہے گرچہ صوت و لحن میں کچھ مسائل تھے اور اس حوالے سے بالخصوص «آکسان» کی کمزوری واضح تھی./
4163839