ایران اور سعودی عرب کے تعلقات نئے مراحل میں داخل

IQNA

ایران اور سعودی عرب کے تعلقات نئے مراحل میں داخل

17:47 - August 22, 2023
خبر کا کوڈ: 3514819
ایکنا تھران: ایران اور سعودی تعلقات کئی مہینوں سے قایم ہوچکا ہے تاہم حالیہ دنوں ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ سعودی عرب اور بن سلمان سے ملاقات کے بعد نئے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللهیان، نے ریاض کا دورہ کیا اور سعودی ولی عھد بن سلمان سے ملاقات کی جس پر نئے اثرات مرتب کی توقع ہے۔

اس دورے سے مغربی ایشیا میں نئے تعلقات کی امید پیدا ہوئی ہے اور ولی عھد سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات سے حالیہ کشیدگیوں میں کمی کی توقع ہے۔

ریاض اور ایران میں تعلقات بارے کافی نظریے اور خیالات پائے جاتے ہیں تاہم اسی حوالے سے ایک اہم مسئلہ جو سب کی نظروں میں اہم ہے وہ ہے چینی حکام کی شرکت جو امریکی غیرموجودگی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

 

انرژی رسورسیز کی فراہمی اور ڈپلومیسی کو فعال کرنا اور میڈل ایسٹ میں مسائل کا حل امریکی موجودگی کے بغیر اہم امور میں سرفہرست ہے۔

امریکہ جو مختلف ممالک میں سرمایہ گذاری میں مداخلت کے ساتھ سرگرم ہوتا ہے چین روایاتی انداز میں مداخلت کے بغیر صرف اقتصادی مسائل کو مدنظر رکھتا ہے افغانستان میں چین طالبان کے ساتھ بھی کام کررہا ہے جنکو دنیا میں کوئی تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

 

ورود ایران و عربستان سعودی به مرحله جدید عادی‌سازی روابط

 

ایران جو ایک شیعہ ملک کے ناطے اور سعودی عرب جو اسلامی دنیا اور اہل سنت کے رہبری کے ناطے اہم ممالک کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

 

ایک اہم ترین چیز جو سعودی ایران تعلقات میں قابل توجہ ہے کیونکہ انکے درمیان کشیدگی سے میڈل ایسٹ تباہی کے آستانے پر ہوتا ہے اور ان  میں امن سے علاقائی سطح پر کافی اچھے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

 

ورود ایران و عربستان سعودی به مرحله جدید عادی‌سازی روابط

ایک اور مسئلہ جو ان میں تعلقات پر خاصا اثر انداز ہے وہ مسئلہ فلسطین اور معاہدہ ابراھیمی ہے، تیل کا میدان بھی ان میں دیگر اہم امور میں شمار ہوتا ہے۔/

 

4163738

نظرات بینندگان
captcha