ایکنا نیوز کے مطابق ایرانی صدر حجتالاسلام و المسلمین سیدابراهیم رئیسی نے گذشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور ایکنا نیوز کے سوال پر جواب میں توہین قران بارے کہا: قرآن کریم دو ارب مسلمانوں کی مقدس کتاب ہے اور تمام آسمانی مذاہب کے پیروکار اس کتاب کا احترام کرتے ہیں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ توہین قرآن حضرت عیسی(ع)، اور حضرت موسی(ع)، کی توہین اور اسی طرح تورات و انجیل کی توہین ہے اور تمام انسانوں کی توہین ہے۔
انہوں نے قرآن مجید کو انسان ساز اور مکمل کتاب ہدایت قرار دیتے ہوئے کہا: قرآن کی توہین عالمی استعماری طاقتوں کی سازش ہے جیسے انہوں نے تکفیری طاقتوں کو جنہوں نے دنیا بھر میں ناحق لوگوں کا خون بہایا ہے یہ سب ایک ہی سازش کی کڑیاں ہیں جو ایک ہی مرکز سے تیار کی جارہی ہے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا: یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اسلام نے انکا راستہ روک دیا ہے لہذا شیطانی سازش کی طرف گیے ہیں اور مقدسات کی توہین پر اتر آئے ہیں اور مسلمانوں میں اختلافات ڈالنے کی سازش کی جسمیں ناکام رہے اور آئندہ بھی ناکام ہوگا، قرآن کی توہین سے مسلمانوں میں وحدت میں اضافہ ہوگا اور قرآن کا پیغام مزید عام ہوگا۔
ابراہیم رئیسی نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو بیداری اور ہوشیاری کی ضرورت ہے، قرآن کی توہین انسانیت کی توہین ہے اور میرے خیال میں یہ سازش دوسری سازشوں کی کڑی ہے جو کامیاب نہ ہوگی۔/
4165790