اربعین واک؛ مقصد قیام سیدالشهدا(ع) سمجھنے کی فرصت

IQNA

رهبر انقلاب کو طلبا کے نام پیغام:

اربعین واک؛ مقصد قیام سیدالشهدا(ع) سمجھنے کی فرصت

5:27 - September 03, 2023
خبر کا کوڈ: 3514884
ایکنا تھران: رهبرانقلاب نےکربلا و زیارت اربعین حسینی علیه‌السلام پر جانے والے طلبا کے خط کا جواب لکھا ہے۔

ایکنا نیوز- رہبر ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے ایک اسکول کے طلباء اور فارغ التحصیل افراد کے ایک گروپ نے امام حسین علیہ السلام کی اربعین زیارت کے لیے روانگی سے قبل رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی آقائے خامنہ ای کو ایک خط لکھا ہے جس کے جواب میں رھبر معظم نے زیارت اور اربعین مقدس واک کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے انکا جواب لکھا ہے:

ان طلباء کے خط پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے جواب کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

آپ کی زیارت قبول ہو عزیزو۔

اس مقدس مشی (پیدل سفر) میں توجہ اور توسل کو ہرگز فراموش نہ کریں اور ساتھ ساتھ سید الشہداء علیہ الصلوٰۃ والسلام کی جدوجہد اور اس کے مقصد اور خدا کی عطا کردہ نعمتوں پر غور و فکر کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیں۔ 

اس عظیم قربانی کا ہدف مقصد ہر مومن کا ہدف ہونا چاہیے۔

اس سلسلے میں اللہ تعالی سے کامیابی اور ہدایت مانگیں اور اس مقصد کی راہ میں ثابت قدم رہیں۔

سید علی خامنہ ای

4166435

نظرات بینندگان
captcha