روھنگیا پر مظالم اسلامی ممالک کی خاموشی کے سایے میں

IQNA

روھنگیا پر مظالم اسلامی ممالک کی خاموشی کے سایے میں

5:34 - September 05, 2023
خبر کا کوڈ: 3514896
ایکنا برما: میانمار میں ایک جانب روھنگیا پر مظالم جاری ہیں کیونکہ اسلامی ممالک سے لاتعلقی کا اظھار کرتے ہیں۔

ایکنا نیوز- نیوز ویب سائٹ ایلکہ کے مطابق میانمار میں عالمی برادری اور اسلامی ممالک کی خاموشی کے باعث روھنگیا پناہ گزینوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔


میانمار تحقیقی دانشور نیکولاس کومجیان جو اقوام متحدہ سے وابستہ ادارہ کا رہنما شمار ہوتا ہے انہوں نے انسانی حقوق کا جایزہ لیا ہے۔


انکا کہنا تھا کہ میانمار میں انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے، میانمار کی فوجی کونسل جھوٹ اور غلط بیانی سے شدت پسندی کے نام پر بیگناہوں پر مظالم ڈھارہا ہے۔

 

کومجیان  کے مطابق میانمار میں حکام کی کوشش ہے کہ اسلام مخالف سوچ کو پروان چڑھایا جائے اور فوجی کونسل بھی مسلم فوبیا کو پروان چڑھا رہی ہے اور سوشل میڈیا پر غلط بیان سے کام لیا جاتا ہے۔


انکا کہنا تھا کہ میانمار میں مسلمانوں سے دشمنی ترجیحات میں شامل نہیں اور میانمار میں اس وقت تاریخ کا بہت بڑا المیہ جنم لے رہا ہے۔


کومجیان کا کہنا تھا کہ روھنگیا مذہبی تعصب کا سامنا کررہا ہے اور وہ لوگ اس وقت بدترین انسانی بحران سے دوچار ہیں۔/

 

4166764

نظرات بینندگان
captcha