تنبیہ اور بشارت داستان حضرت موسی(ع) کے رو سے

IQNA

انبیاء کا انداز تربیت؛ موسی(ع) / 28

تنبیہ اور بشارت داستان حضرت موسی(ع) کے رو سے

4:16 - September 11, 2023
خبر کا کوڈ: 3514925
موسی نے کہا: «افسوس تم پر! خدا پر جھوٹ کی نسبت دیتے ہو، جو تمھیں عذاب سے نابود کرے گا! اور جو ( خدا) کے ساتھ ایسی نسبت دے گا، نا امید (مغلوب) ہوگا».

ایکنا نیوز- ڈرانے سے مراد گناہوں کے نتائیج سے آگاہ کرانا ہے اور بشارت سے مراد خدا کی رحمت سے امیدوار کرانا ہے۔

بشارت و انذار یا خؤشخبری و خوف انسانی تربیت میں اہم کردار کے حامل ہیں انسان کو نیک کام پر حوصلہ افزائی اور برے کام پر سزا دینا تاکہ وہ اچھائی کی طرف راغب ہو۔

حوصلہ افزائی تنہا کامل کی طرف رسائی کے لیے کافی نہیں کیونکہ انسان اس صورت میں مطمین ہوگا کہ انکو گناہ پر کوئی خطرہ نہیں اور اسی طرح صرف ڈرانا بھی کافی نہیں کیونکہ ممکن ہے انسان مکمل مایوس ہوجائے۔

قرآنی تعلیمات میں اس روش سے استفادہ کیا گیا ہے اور انبیاء نے تاریخ میں تربیت کے لیے اس طریقے سے استفادہ کیا ہے۔

اللہ رب العزت نے بہت سے آیات میں اسی طریقے سے کام لیا ہے تاکہ تربیت کو موثر بنایا جاسکے۔

 

بشارت حضرت موسی:

قوم بنی اسراییل جو فرعون کے ہاتھوں ظلم سے پیس رہی تھی انہوں نے اس ظلم کی شکایت حضرت موسی سے کی کہ ہم آپ کے آنے سے پہلے اور بعد میں فرعون کے ہاتھوں ظلم سہہ رہے ہیں اور جو وعدہ خدا نے دیا تھا کہ آپ ظلم سے رہا ہوں گے اس کی کوئی خبر نہیں۔

حقیقت میں بنی اسزرائیل کوتوقع تھی کہ تمام کام ایک ہی رات میں حل ہوگا،  حضرت موسی )ع ( نے انکی امید برقرار رکھنے کے لیے فرمایا: امید یہی ہے کہ خدا تمھارے دشمن کو نابود کرے گا اور تم کو انکا جانشین بنا دے گا۔(اعراف:129)

 

انذار حضرت موسی:

یہاں پر داستان کے مطابق حضرت موسی(ع) اپنی قوم کو خبردار کرتا ہے اور انکے اعمال کے نتایج سے خبردار کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

:« قَالَ لَهُمْ مُوسَى ويْلَكُمْ لَا تَفْتَرُوا عَلَى اللَّهِ كَذِبًا فَيُسْحِتَكُمْ بِعَذَابٍ  وَقَدْ خَابَ مَنِ افْتَرَى ؛ موسی ان سے کہتا ہے : «افسوس ہے تم پر! خدا کے ساتھ جھوٹ کی نسبت دیتے ہو، جو تمھیں عذاب سے نابود کرےگا! اور جو کوئی ( خدا) سے جھوٹ کی نسبت دیتا ہے، نا امید (و شکست خورده) ہوگا» (طه:61)

یہاں حضرت موسی علیه السلام یہ بتانا چاہتے تھے کہ خدا کے ساتھ شریک قرار دیتے ہو، حضرت موسی انکو خبردار کرتا ہے کہ خدا کے ساتھ شریک قرار مت دو ورنہ خدا اس جرم میں تمھیں عذاب سے نابود کرے گا۔/

نظرات بینندگان
captcha