لاہور میں اسلامی آرٹ کورس اختتام پذیر

IQNA

لاہور میں اسلامی آرٹ کورس اختتام پذیر

4:51 - September 14, 2023
خبر کا کوڈ: 3514943
ایکنا لاہور: شش ماھی اسلامک آرٹ کا کورس خانه فرهنگ ایران لاهور پاکستان منعقد کیا گیا۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق نمایش گاہ کی افتتاحی تقریب میں ایرانی قونصل جنرل مھران موحدفر، ایرانی ثقافتی نمایندہ جعفر روناس، معروف پاکستانی ارٹسٹوں سمیت دیگر اہل ذوق شریک تھے۔.

اسلامک آرٹ کے حوالے سے ایک روزہ نمایش میں خانہ فرھنگ سے فارغ التحصل 43 آرٹسٹوں کے فن پارے شامل تھے جنکو خانہ فرھنگ کی جانب تعریفی اسناد دیے گیے تھے۔

ایرانی قونصل جنرل مهران موحدفر نے خانہ فرھنگ لاہور میں نمایش میں شریک آرٹسٹوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکی کاوشوں کو سراہا اور اسکو دونوں ممالک کے ثقافتی تعلقات میں اضافے کا ایک گام قرار دیا۔


انکا کہنا تھا: دو بڑے ممالک ایران و پاکستان میں مختلف شعبوں میں کام کے بڑے مواقع موجود ہیں اور امید ہے کہ دونوں ممالک کے عوام اس سے فایدہ اٹھائیں گے۔

معروف پاکستانی آرٹسٹ ذوالقرنین نے خانہ فرھنگ میں خطاطی سیکھنے والے آرٹسٹوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا : ایران کا اسلامی آرٹ میں نمایاں مقام ہے اور اسکا سیکھنا بھی ایک فن ہے۔

تقریب کے اختتام پر خطاطی سیکھنے والوں کو تعریفی اسناد دیے گیے۔/

 

4168546

نظرات بینندگان
captcha