بحرینی عوام کسی طور معاہدہ ابراہیمی کی حمایت نہیں کرتی اور اسکو مکمل رد کرتی ہے۔

IQNA

بحرین شیعہ رہنما:

بحرینی عوام کسی طور معاہدہ ابراہیمی کی حمایت نہیں کرتی اور اسکو مکمل رد کرتی ہے۔

19:52 - September 20, 2023
خبر کا کوڈ: 3514982
ایکنا بحرین: آیت الله شیخ عیسی قاس نے ٹوئٹ کیا ہے کہ بحرینی عوام اسرائیل سے رابطے کی شدید مخالفت کرتی ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق بحرین  کے نامور شیعہ رہنما شیخ عیسی قاسم نے ٹوئٹ میں لکھا ہے:  اسرائیل سے بحرینی حکام کے رابطے غیرقانونی ہیں اور عوام اسکو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ آل خلیفہ کی کوشش بحرینی عوام سے خیانت ہے  اور اس سلسلے کو روکنا ہوگا۔

بحرین کے شیعہ رہنما نے ابراہیمی معاہدے کے تیسرے سال کی سالگرہ پر ٹوئٹ میں ردعمل ظاہر کیا ہے۔

صہیونی رژیم نے امریکی ثالثی کی بنا پر ٹرامپ کے دور میں امارات اور بحرین سے تعلقات بحالی پر دستخط کیا تھا۔

ایک امریکی تحقیقی ادارے کے سروے کے مطابق امارات اور بحرین و سعودی تعلقات کے حؤالے سے یہاں عوام کے دو تہائی لوگ اس کے مخالف ہیں۔

 

سروے میں معلوم ہوا ہے کہ  ۷۱ فیصد اماراتی عوام اور  ۷۶ بحرینی عوام اسرائیل سے رابطے کے مخالف ہیں۔/

 

4169691

 

 

نظرات بینندگان
captcha