اسلامی وحدت اور مشترکہ اقدار ، وحدت کانفرنس کا محور

IQNA

حجت‌الاسلام شهریاری:

اسلامی وحدت اور مشترکہ اقدار ، وحدت کانفرنس کا محور

5:05 - September 28, 2023
خبر کا کوڈ: 3515021
ایکنا تھران: عالمی تقریب مذاہب کونسل کے مطابق سینتیسویں بین الاقوامی وحدت کانفرنس میں مشترکہ اقدار مرکزی موضوع ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق عالمی تقریب مذاہب کونسل کے جنرل سیکریٹری حجت‌الاسلام والمسلمین حمید شهریاری نے بدھ کو سینتیسویں تقریب مذاہب کونسل کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس کانفرنس میں مشترکہ اسلامی اقدار کے لیے کوشش کی جائے گی۔

انکا کہنا تھا کہ مشترکہ اقدارم کے لیے اسلامی وحدت سینتیسویں وحدت کانفرنس کا موضوع رکھا گیا ہے جب کہ دیگر مذاہب کے ساتھ بقائے باہمی اور طاغوت کے ساتھ مقاومت پر گفتگو ہوگی۔ 

تقریب مذاہب کونسل کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں موقع فراہم کیا ہے تاکہ ہمسایہ ممالک ایکدوسرے سے بہتر تعلقات بنا سکیں۔

 

تقریب مذاہب کے سیکریٹری کا کہنا تھا کہ سینتیسویں وحدت کانفرنس یکم اکتوبر سے تین اکتوبر تک منعقد ہوگی اور افتتاحی تقریب میں ایرانی صدر شریک ہوگا جب کہ کانفرنس کے مہمان حضرات اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے جنمیں رھبر معظم سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

 

شهریاری کا کہنا تھا: کانفرنس کی ویبنار پورشن کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا اور منگل تک جاری رہے گا جہاں مختلف ممالک کے اہم دانشور حضرات خطاب کریں گے۔

 

انکا کہنا تھا: اس کانفرنس میں مہمان حضرات علمی مراکز اور ایٹامک انرجی کمیشن کے عہدہ داران سے ملاقات بھی کریں گے تاکہ وہ ملکی پیشرفت سے آگاہ ہوسکے۔ 

شهریاری نے پریس کانفرنس سے خطاب میں مہمانوں کے حوالے سے کہا: اکتالیس ممالک سے 110 مہمانوں کی دعوت دی گیی ہے  جب کہ کانفرنس میں ایک سو دس ایرانی مہمانوں کی شرکت بھی متوقع ہے جنمیں امام جمعہ و جماعات اور دیگر علمی و ثقافتی شخصیات شریک ہیں۔/

 

4171474

نظرات بینندگان
captcha