ایکنا نیوز- خبررساں ادارے ٹی آرٹی عربی نیوز کے مطابق انسانی حقوق کی ایک تنظیم جو امریکہ میں موجود ہے انہوں ایک رپورٹ میں مودی سرکار کو نفرت انگیز جرایم میں اہم عامل قرار دیا ہے جو سال 2014 سے انڈیا میں اقتدار پر قابض ہے۔
ھندوتوا واچ تنظیم ایک تحقیقاتی تنظیم ہے جس کا مرکز واشنگٹن میں موجود ہے جو انڈیا میں مسلم اقلیت کو واچ کرتی ہے، اس تنظیم نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ 255 جرایم میں 80 فیصد ان ریاستوں میں انجام دیا گیا ہے جہاں بھاتی جنتا پارٹی کی اکثریت ہے۔
بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت میں مسلمان اقلیت شدید اذیت سے دوچار ہے جو ہندو تسلط کے ساتھ مسلمانوں نے سائیڈ لائن لگانا چاہتی ہے۔
یہ اپنی نوعیت کی واحد رپورٹ ہے جسمیں مسلمان کے خلاف جرایم کا سروے کہا گیا ہے۔
ہندوتوا واچ تنظیم کی رپورٹ میں واضح ہے کہ سال جاری میں اکثر واقعات کا تعلق مودی سرکار سے وابستہ تنظیموں جیسے بجرنگ دل، ویشوا ہندوپرشاد اور ساکال ہندو سماع کے توسط سے انجام دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہاراشٹر، کرناٹک، مدھیہ پردیش، راجھستان اور گجرات وغیرہ میں واقعات رونما ہوئے ہیں۔
ہندوتوا واچ تنظیم نے پندرہ ریاستوں پر سروے انجام دیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق اکثر واقعات کا ہدف مسلم مخالف نفرت کو بڑاھاوا دینا ہے اور بعض کا مقصد مسلمانوں پر بایکاٹ نافذ کرنا مقصود تھا۔/
4171363