ایکنا نیوز- تشدد و شدت پسندی سے پاک عالمی دن دو اکتوبر کو منایا گیا تاکہ مختلف اقوام اور کیمونیٹیز کی کاوشوں کو تشدد کے خاتمے لیے پیش کیا جاسکے۔
تشدد سے پاک دن دو اکتوبر کو عالمی سطح پر منایا جاتا ہے اور اسی دن مھاتما گاندھی کی پیدایش کا دن ہے جو استعمار کے خلاف ایک استعارے کا نام ہے۔ گاندھی ایک لیڈر کا نام ہے اور اسی دن کو انکے نام سے منسوب کرکے تشدد سے پاک امن کا نام رکھا گیا ہے انہوں نے ہندوستان کے عوام کو تشدد سے دور یکجا جمع ہونے کا گر سکھایا جہاں وہ برطانوی استعمار سے آزادی کے لیے جدوجہد کرسکے اور اسی وجہ سے انہوں نے سال 2007 میں اقوام متحدہ میں اس دن کو تشدد سے پاک دن منانے کا اعلان کیا۔
یہ دن یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ تشدد سے پاک معاشرے کے لیے پیغام دیا جائے اور دنیا میں امن و محبت اور بقائے باہمی فضا کو ترویج کیا جاسکے۔
مھاتما گاندھی کے علاوہ جواہر لال نھرو نے بھی امن و محبت کے لیے پانچ بنیادی قانون کا اعلان کیا تھا جس کو پانچشیل کے نام سے جانا جاتا ہے۔
اس پانچ قانون کے مطابق ایکدوسرے سے تعاون، ایکدوسرے کی سرزمین کا احترام، ایک دوسرے کے خلاف اقدام سے دوری، ایکدوسرے کے معاملات میں مداخلت، برابری اور سب کے لیے فایدے کا قانون شامل ہیں۔
تشدد کے لئے کافی دلائل موجود ہیں اور دنیا میں عدم تحمل کی فضا اور ممالک کے سربراہوں کی پالیسی باعث بنتی ہیں کہ مختلف بہانوں سے تشدد کو مختلف عنوانات سے جایز قرار دیتے ہیں اور یہانتک کہ وہ اس کے لے مقدس اور مذہبی بہانے بھی پیش کرتے ہیں حالانکہ تمام مذاہب امن اور سلامتی کا پیغام قرار دیتے ہیں۔
4171269