ایکنا نیوز کے مطابق میلاد رسول اکرم(ص) و امام جعفر صادق(ع) کی مناسبت سے بینکاک میں واقع ایرانی ثقافتی مرکز میں جشن میلاد منایا گیا جہاں عاشقان رسول شریک تھے۔
جشن کی تقریب رات ساڑھے آٹھ بجے منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت کلام الھی سے ہوا اور پھر دعائے کمیل کی قرآت کی گئی۔
اس جشن پروگرام میں ایران سے شریک حجت الاسلام سخاوتی، نے رسول اکرم(ص) و امام صادق(ع) کی سیرت بارے خطاب کیا اور جشن کے اختتام پر اهل بیت عصمت و طهارات(ع)، کی شان میں محمد حسان زارع نے کلام پیش کیا۔/
4173326