ایکنا نیوز- صدی البلد نیوز کے مطابق معروف مصری قاری عبدالرحیم دویدار معروف مصری قاری دار فانی سے کوچ کرگیے۔
شیخ عبدالرحیم محمد دویدار سترہ مارچ ۱۹۳۷ کو محله طنطا میں پیدا ہوئے اور پانچ سال کی عمر میں والد سے محروم ہوئے اور انکے بڑے بھائی نے انکی تربیت کی۔
مصری قاری عبدالرحیم محمد دویدارمعرف اساتذہ جیسے قاری محمد نقشبندی، مصطفی اسماعیل اور طه الفشنی قرآء سے مستفید ہوئے اور دنیا کے مختلف ممالک کا دورہ کیا ۔
مصری قاری نے سال ١٣٩٢، میں ایرانی کونسل کا دورہ کیا اور ایران کے معروف قرآنی اساتذہ سے گفتگو کی۔
شیخ عبدالرحیم محمد دویدارنے قرآنی حوالے سے ایران کا دورہ کیا اور یہاں تلاوت کے علاوہ رھبر معظم کے حضور تلاوت کا شرف بھی حآصل کیا۔
انہوں نے اس ملاقات میں خوشی کا اظھار کیا جہاں چار گھنٹے کی محفل منعقد ہوئی اور اس محفل میں انہوں نے رہبر معظم کو بے مثال رہنما قرار دیا۔
4177419