ایکنا نیوز- حدیث کے شروع میں سماعةبن مهران کہتا ہے: کچھ لوگ امام صادق علیه السلام کے پاس موجود تھے کہ عقل و جھل کی بات ہوئی۔
امام صادق علیه السلام نے فرمایا: عقل اور اسکے لشکر کو اور جھل اور اسکے لشکر کو پہچانو تاکہ ہدایت پا جاو:
سماعه فرماتے ہیں: امام صادق علیه السلام نے شروع میں عقل و جھل کو بیان کیا ( تاہم اختصار کی وجہ سے اس کو یہاں بیان نہیں کیا جاتا)اور پھر 75 خصلت عقل کے اور 75 خصلت جھل کے شمار کیا اور پھر کہا کہ انبیاء اور انکے اوصیاء اور پر مومن عقل کے لشکر سے مسلح ہے۔