ایکنا نیوز- زکات کے علاوہ خمس کا اسلام میں بڑا رول اور اہمیت ہے اور اس حوالے سے کہنا چاہیے کہ:
۱- آیات و روایات میں خمس سے زیادہ زکات کا نام آیا ہے، شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ مکہ میں چند گنے چنے افراد کے علاوہ جو تجارت کرتے تھے اکثر لوگ کھیتی باڑی کرتے یا کسان تھے مگر رسول اسلام صلى الله علیه وآله مختلف افراد کو خمس لینے کے لیے روانہ کرتے جیسے تاریخ میں آیا ہے کہ: مثلاً علىّ بن ابیطالبعلیهما السلام اور عمروبن حزم اور معاذبن جبل کو یمن اور مُحمیّه کو بنى زبید میں خمس لینے کے لیے روانہ کیا. «بعثه رسول اللّه لاخذ الاخماس».(۵۵)
۲- پیغمبر اكرم صلى الله علیه وآله ان لوگوں کو جو وفد کی شکل میں آپ کے پاس آتے انکو تلقین ایمان اور نماز و زكات کے بعد خمس کی تاکید فرماتے: «آمركم بالایمان... و اقام الصلوة و ایتاء الزكاة و تعطوا الخمس من المغنم»(۵۶)
۳- پیغمبر اكرم صلى الله علیه وآله وسلم جب مختلف قبائل کو خط لکھتے تو اس میں خمس کا اشاره فرماتے .(۵۷)
۴- مسلمان جسطرح سے زکات رسول اكرم صلى الله علیه وآله کو ارسال کرتے اسی طرح، خمس بھی آنحضرت کو ارسال فرماتے./(۵۸)
منبع:
۵۵) كتاب خمس آیة اللّه نورى همدانى، ص ۱۱۰.
۵۶) صحیح بخارى، ج ۱، ص ۳۲، ۳۳ و ۱۳۱.
۵۷) طبقات ابن سعد، ج ۱، ص ۳۷۴.
۵۸) كتاب خمس آیة اللّه نورى همدانى، ص ۸۸، ۱۱۰ و ۷۴۵.