بنت مکتوم قرآنی مقابلوں میں رجسٹرین فاینل مرحلے میں

IQNA

بنت مکتوم قرآنی مقابلوں میں رجسٹرین فاینل مرحلے میں

5:50 - December 07, 2023
خبر کا کوڈ: 3515437
ایکنا دبئی: بین الاقوامی دبئی قرآنی ایوارڈ کے مطابق تیرہ دسمبر تک چوبیسویں بین الاقوامی شیخه هند بنت مکتوم قرآن مقابلوں میں نام لکھ سکتے ہیں۔

 

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے البیان، کے مطابق بدھ تیرہ دسمبر کا چوبیسویں شیخہ ہند بنت مکتوم قرآنی مقابلوں میں نام لکھوانے کی آخری تاریخ ہے۔

ان مقابلوں میں چھ کیٹگری اور شعبے ہیں جہاں پہلے حصے میں حفظ کل قرآن مجید ہمراہ تجوید، دوسرے حصے میں حفظ بیس پارے بمع تجوید، تیسرے میں حفظ دس پارے ہمراہ تجوید، چوتھے میں حفظ پانچ پارے ہمراہ تجوید شامل ہیں۔

ان مقابلے میں صرف اماراتی شہری شامل ہوسکتے ہیں جب کہ پانچویں شعبے میں پانچ پاروں کا حفظ شامل ہے جسمیں امارات میں رہنے والے لوگ شامل ہوسکتے ہیں تاہم ان کی عمر دس سال سے کم ہونی چاہیے، آخری شعبے میں تین پارے بمع تجوید شامل ہے جس میں دس سال کی عمر والے بچے شریک ہوسکتے ہیں اور انکا اماراتی شہری ہونا ضروری ہے۔

 

عمومی مقابلوں میں شریک ہونے کے لیے شرایط: اماراتی شہری جو رجسٹریشن کرنا چاہتا ہے انکی عمر پچیس سال سے کم ہونا چاہیے اور انکے پاس قانونی ویزے کی کاپی ہونی چاہیے، خلیج فارس کے ممالک کے شہری جنہوں نے دبئی ایوارڈ یا شیخہ فاطمہ بنت مبارک میں اس سے پہلے شرکت کی ہو وہ شریک نہیں ہوسکتے اور ہر شہری صرف ایک شعبے میں حصہ لیا جاسکتا ہے۔

 

مقابلوں میں انعامات والا شعبہ فاینل مقابلوں کے لیے ٹایم ٹیبل بنا رہا ہے جو ممکنہ طور پر چھ جنوری سے شروع ہوسکتے ہیں اور تیرہ جنوری تک جاری رہ سکتے ہیں اور پروگراموں کی اختتامی تقریب سولہ اور 17 جنوری کو منعقد ہوگی۔/

 

4186227

نظرات بینندگان
captcha